پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت دے دی۔
مذکورہ سیریز میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ تیسری ٹیم بنگلادیش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا شیڈول دیکھ کر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی پی) کے چیئرمین آپریشنز جلیل یونس نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بنگلادیش دیش کو سہ ملکی سیریز کھیلنے کی دعوت دینے کی تصدیق کی ہے۔
Comments are closed.