بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے بڑھا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 286 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

10 گرام سونے کا بھاؤ اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایش کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.