بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن عہدے سے مستعفی

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ٹام ہیریسن کےعہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد، سابق انگلش کپتان کلیئر کونر بطور نگراں چیف ایگزیکٹیو اس عہدے کے فرائض انجام دیں گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی نگراں چیف ایگزیکٹیو مقرر ہونے والی کلیئر کونر، ایم ڈی ویمنز کرکٹ اور ایم سی سی کے صدر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹام ہیریسن 2014 سے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سی ای او تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.