نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر چلا کر ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنایا جاسکتا ہے۔
لاہور میں بانی پاکستان کے یوم ولادت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محسن نقوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا احسان ہے کہ آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی قائد کا یہ احسان اتار نہیں سکتیں۔ قائداعظم جیسا مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مختصر عرصے میں گورننس کا بہترین ماڈل پیش کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ قائد کے افکار پر چل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.