جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 56 سے شیخ رشید، طارق کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور سابق ضلعی ناظم طارق محبوب کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

دونوں امیدواروں نے راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے الگ الگ گفتگو کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج میرے حلقہ این اے 56 کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ 17 بار وزیر رہا، مجھ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے، تفصیل کے ساتھ اسکرونٹی ہوئی، کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایک اور اسکرونٹی 28 دسمبر کو ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں قلم دوات کے نشان سے راولپنڈی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، این اے 56 اور 57 سے ہماری جیت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ 6 دن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، میرے مخالفین بھی قابل احترام ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، پی ٹی آئی ہمیں ووٹ دے گی۔

طارق محبوب کیانی نے دوران گفتگو کہا کہ این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔ یہ نشست ہم ہی جیتیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.