برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنی حکومت سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر کھرے سوالات پوچھ لیے۔
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈومینک راب کو پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر خط لکھ دیا۔
ناز شاہ نے برطانوی حکومت کے اقدام کو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی سے امتیازی سلوک قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ اموات تو بھارت، جرمنی اور فرانس میں ہورہی ہیں، ریڈ لسٹ میں ان ممالک کے بجائے پاکستان کا نام کیوں ڈالا؟
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے استفسار کیا کہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی سے امتیاز سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟
ناز شاہ نے یہ بھی کہا کہ لگتا ہے وزیراعظم بورس جانس کی حکومت کورونا وائرس پر سیاست کھیل رہی ہے۔
Comments are closed.