بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو ریڈزون فہرست میں ڈالنا امتیازی سلوک ہے: شیریں مزاری

وفاقی وزیرِانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون والے ممالک کی فہرست میں ڈالنا امتیازی سلوک ہے۔

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں کہ جمہوریت میں کسی کو لاپتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے امتیازی سلوک کا عکاس ہے، بھارت جیسی ریاستوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالانکہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز ہے، وہاں نیا مہلک وائرس بھی ہے، یہ بات بالکل شرمناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.