معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی برطانوی قسم کا سامنا ہے۔ کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کووِڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا کی صورت حال بہتر اور سندھ خصوصاً کراچی میں خراب ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں جلد پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گی، لاکھوں خوراکیں میسر ہوں گی۔
Comments are closed.