سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ہلاکت خیزیوں اور اس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 545 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 30 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 330 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 35 ہزار 957 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 550 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ ہو گئی ہے، یہاں 3 لاکھ 51 ہزار 6 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 647 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 49 ہزار 111 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 852 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 960 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 377 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 83 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 588 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 481 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 596 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 163 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 113 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.