پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 563 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 81 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 77 لاکھ 64 ہزار 114 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 820 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 42 ہزار 793 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 925 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 55 ہزار 214 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 646 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 953 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 857 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 972 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 469 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 765 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 193 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 877 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 258 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.