lazi siquijor philippines sharayu i wish i could read your mind china girl sex com no games allowed

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس سے آج بھی 42 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 566 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 690 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کورونا وائرس کا ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کیخلاف مقدمات کے اندراج سے روک دیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 55 ہزار 65 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 335 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 28 ہزار 394 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 553 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 498 ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 60 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 10 ہزار 928 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 58 فیصد ہو گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 915 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 735 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 849 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 346 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 296 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.