local matches dating site contract marriage dating site asian dating uk free cupid meet singles asian matrimonial sites uk gumtree worldwide

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں اضافہ

پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 348 مریض زیرِ علاج ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 22 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق پشاور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 22 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا۔ 

تینوں سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 348 مریض زیرِ علاج ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 93 بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض داخل ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد ہو گئی۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ 142 مریض زیرِعلاج ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹیلیٹرز پر کورونا وائرس سے متاثرہ 29 مریض زیرِ علاج ہیں۔ 

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 113 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ آئی سی یو میں 14 مریض زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.