پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ہوگئے۔
ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے معاملات کے حوالے سے اولین ٹاسک سر انجام دیں گے۔
ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا جوائن کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہوئے تھے۔
ابراہیم بادیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اور 2022 میں قومی ٹیم کے میڈیا منیجر تھے اور انہوں نے متعدد دو طرفہ سیریز میں بھی فرائض انجام دیے۔
Comments are closed.