ترجمان دفتر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے لیے پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے اس فیصلے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یورپی یونین سے اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا، موجودہ افراتفری میں یہ اچھی خبر ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اہم پیشرفت سے برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہوگا، اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔
Comments are closed.