حکومتِ پاکستان نے 10رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزارتِ صحت کے حکّام کے مطابق افغانستان جانے والی میڈیکل ٹیم میں سرجنز اور میل نرسنگ اسٹاف ہو گا۔
وفاقی حکّام کے مطابق افغانستان بھیجی جانے والی پمز کی میڈیکل ٹیم میں 2 نیورو سرجنز، 2 آرتھوپیڈک سرجنز، ایک جنرل سرجن شامل ہے۔
وفاقی حکّام نے بتایا ہے کہ افغانستان جانےوالی ٹیم میں 5 میل نرس بھی شامل ہوں گے، میڈیکل ٹیم ضروری ادویات اور آلات جراحی کے ساتھ آج ہرات روانہ ہو رہی ہے۔
حکّام کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے، مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔
وفاقی حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، غزہ میں صحت کی سہولتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکّام سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.