پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

بلوچستان: 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 35 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر ہو گئی۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 7 روز جاری رہی جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہو گئی، تاہم مستونگ میں آج اور کل انسدادِ پولیو مہم جاری رہے گی۔

پشین کی 3 یونین کونسلوں میں بھی آج انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔

صوبے میں انسداد پولیو مہم کا مجموعی طور پر 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.