پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

گوجرانوالہ: گھر میں سوئے افراد پر فائرنگ، ماں اور 2 بیٹے جاں بحق، باپ زخمی

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹے جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گھمن والا میں گھر کے اندر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق  ہو گئے جبکہ باپ زخمی ہوا ہے۔

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں پیش آنے والا یہ افسوس ناک واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.