بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ اور سیریز جیتنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کےلیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ کے میدان میں محمد حسنین اور آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

محمد حسنین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں 52 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی تھی جبکہ آصف علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ٹیم انتظامیہ نے ڈیبیو میچ میں کوئی وکٹ نہ لینے والے دانش عزیز کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ میچ میں پاکستان کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار شراکت کی بدولت میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ ہدف 5 اوورز پہلے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم بابراعظم اور امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے اور میچ آخری گیند تک پہنچ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.