پاکستان دفترخارجہ نے ترکی میں افغان امن کانفرنس کے التوا پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیےکوششوں کی حمایت اور مدد کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن، استحکام کے لیے ترکی کی کوششوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے ترکی میں نئی تاریخوں کے بعد افغان قیادت کا اجلاس اہم ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے سیاسی تصفیے کی سمت پیش رفت کا موقع ملے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امید ہے افغان فریق جامع سیاسی تصفیے پر کام کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔
Comments are closed.