انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے جذبات و احساسات سے متعلق بتا دیا۔
ابرار احمد نے کہا کہ ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی بہت زیادہ ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا، انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ٹیم میں نام آنا بڑی بات ہے، بڑی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں نام آنے کی خوشی الگ ہے۔
ابرار احمد نے کہا کہ کیمپ میں ثقلین مشتاق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، عثمان قادر اور ثقلین مشتاق سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹیم میں نام آیا تو میں سو رہا تھا، دوستوں نے فون کر کے بتایا تمھارا نام پاکستان ٹیم میں آگیا ہے، جس کا سن کر بہت خوشی ہوئی اس کے بعد میں نے اپنے والد اور والدہ کو فون کر کے بتایا، وہ دونوں بھی بہت خوش ہوئے۔
Comments are closed.