بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان و انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل، قومی ٹیم سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا جہاں قومی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ آج نوٹنگھم سے لیڈز روانہ ہوگا۔

بابر اعظم کی اس اننگز کی جہاں دیگر اسٹارز کی جانب سے تعریف کی وہین انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ نے بھی بابر اعظم کی تعریف کی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد کامیابی کی بہت ضرورت تھی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے کھلاڑیوں کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہوم ٹیم کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.