بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کا لیاری کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا و انگلینڈ بھجوانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے لیاری کے بچوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیاری کے اسپورٹس پرسنز کی ہر ممکن مدد کریں گے، اچھے باصلاحیت پلیئرز کو انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹریننگ کے لیے بھجواؤں گا۔

کراچی کے علاقے لیاری کے بچوں میں اسپورٹس سامان کی تقسیم کے موقع پر  شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے، لیاری میں فٹبال اور باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔

اس موقع پر مداحوں نے پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے ، جبکہ شائقین کرکٹ سڑکوں پر رقص کے ساتھ ساتھ سیٹیاں بجاتے بھی نظر آئے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جیتنے کیلئے مثبت اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہم بہترین ٹیم ہیں، کرکٹ میں کوئی ’اے‘یا ’بی‘ ٹیم نہیں ہوتی، اپنی اسٹرینتھ کے مطابق کھیلیں تو کامیابی ملے گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ اعظم خان تگڑا کھلاڑی ہے، پاور ہٹنگ کرسکتا ہے، اعظم خان کو فیلڈنگ اور فٹنس بہتر کرنا ہوگی، وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر بن جائے گا، محمد رضوان اور بابر اعظم کی شراکت کافی اہم رہی۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ ٹیم میں اسٹارز نہیں، سب اسٹار پلیئرز ہیں، مصباح الحق کو ون ڈے کے مطابق اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، ضروری نہیں کہ ہر پلیئر ہر میچ میں اچھا پرفارم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.