پاکستان ویمن اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمن اے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل لاہور میں اسموگ کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔
ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔ قیانا جوزف 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان ویمن اے نے ہدف 15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔
شوال ذوالفقار نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ جبکہ شوال ذوالفقار پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔
اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.