جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کیلئے آج اہم ملاقات ہوگی

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوگی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی ملاقات ہوگی جس میں نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے 3 دن میں دونوں رہنماؤں کو ایک نام فائنل کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر اکرم درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر بات کروں گا، محمود خان کو بھی راضی کرلوں گا میری بات سے کوئی انکار نہیں کرتا۔

ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے متوقع نام سیاست دان اور بیوروکریٹ کے ہوسکتے ہیں،  کوئی اعظم خان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکا، ان کا چناؤ اس لیے کیا تھا کہ وہ نیک انسان تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.