وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، پاکستان نے چین کی ہر چیلنج میں مدد کی ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات سیاسی اور معاشی جہتوں سے کہیں آگے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، پاکستان نے بھی چین کو ہر چیلنج میں مدد دی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 1950 سے پاکستان اور چین سفارتی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں، اسی دوران دونوں میں دفاعی تعاون کا آغاز ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہی تعلقات 1966ء میں اسٹریٹجک تعلقات میں تبدیل ہوئے جبکہ 1972 میں یہ معاشی تعلقات میں بدلے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا انتہائی جامع فریم ورک موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے محبت اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات پر فخر ہے، جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کا شاندار منصوبہ ایک دوسرے کے معاشی استحکام کی بنیاد ہے، یہ علاقے کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔
Comments are closed.