پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 620 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 191 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ مزید 588 کورونا مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 474 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 51 ہزار 871 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 704 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 517 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ مثبت کورونا کیسز کی شرح دیامیر میں 12 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
مثبت کورونا کیسز کی شرح مظفر آباد میں 11 اعشاریہ 27 فیصد، اسکردو میں 10 اعشاریہ 53 فیصد، مردان میں 9 اعشاریہ 42 فیصد، لاہور میں 7 اعشاریہ 80 فیصد، فیصل آباد میں 7 اعشاریہ 04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح کراچی میں 4 اعشاریہ 41 فیصد، میرپور آزاد کشمیر میں 4 اعشاریہ 38 فیصد، ملتان میں 3 اعشاریہ 53 فیصد، سرگودھا میں 3 اعشاریہ 31 فیصد، پشاور میں 3 اعشاریہ 04 فیصد اور اسلام آباد میں 1 اعشاریہ 37 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
Comments are closed.