پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 492 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید 957 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 445 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 744 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 707 زیرِ علاج مریضوں میں سے 169 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 6 ہزار 592 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 27 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار 528 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار 677 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 655 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
999999999پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 82 ہزار 382 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار 528 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار 677 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 655 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 88 ہزار 93 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 145 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 398 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 585 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 326 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 850 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 465 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 654 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 775 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.