پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فیصد سے نیچے آگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 39 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 43 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 410 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 809 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 413 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 336 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 17 ہزار 936 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار 801 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 641 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 603 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 552 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 306 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 663 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 252 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 278 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 466 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 300 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 868 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 759 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.