اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہو گا، ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا، تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی۔
ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حتمی شکل دے چکا ہے، درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لیے سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
ویکسی نیشن کے لیے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھی کور سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کے ساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔
The post پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا عمل کب شروع ہو گا؟ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.