بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا مثبت کی شرح7 فیصد، 53 اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے، ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 40نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔

ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 53ہزار528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے چار ہزار 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی جبکہ کورونا سےاموات کی تعداد 23 ہزار 918 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ چار سو، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ پرائیوٹ اسپتال ہو یا سرکاری اسپتال ہو صورتحال خراب ہے۔

سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.