بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی

سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔

سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہ آسکی، یہ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.