بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھے گی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے خبردار کردیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی آٹھ اعشاریہ سات فی صد جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ پانچ فی صد اور بے روزگاری کی شرح میں صفر اعشاریہ پانچ فی صد اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگلے سال مہنگائی کی شرح آٹھ فی صد اور اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ آٹھ فی صد رہنے کا امکان ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.