پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بےشمار ٹیلینٹ ہے اور باالخصوص فاسٹ بولرز کی ہمیشہ باصلاحیت کھیپ نظر آتی ہے۔
اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک کرکٹ کا ٹیلینٹ نظر آتا ہے۔
انھوں نے بولنگ کے شعبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں باصلاحیت اور تیز فاسٹ بولرز کی ہر سال ایک نئی کھیپ دیکھنے کو ملتی ہے۔
پی ایس ایل کے حوالے سے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کو نوجوان کھلاڑی فراہم کرنے میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کا بہت مشکور ہوں۔
ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ دیکھ کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔
Comments are closed.