پاکستان میں صحافیوں پر زندگی مزید تنگ ہوگئی، ایک سال کے دوران صحافیوں پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں پر 51 حملے ہوئے، ملک میں مجموعی طور پر 148 واقعات ہوئے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ سال پاکستان میں صحافیوں اور میڈيا کارکنوں پر 91 حملے ہوئے۔
رپورٹ میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے قانونی مقدمات کا بڑھتا رجحان بھی سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.