ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاکستان میں شادی میں شرکت پر مانچسٹر کے کونسلر معطل

آفتاب رزاق: پاکستان میں شادی میں شرکت پر مانچسٹر کے کونسلر معطل

مانچسٹر، آفتاب رزاق، کورونا وائرس، کھاریاں

فیس بک پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں آفتاب رزاق کو مبینہ طور پر پاکستان میں ایک شادی میں شریک دیکھا جا سکتا ہے

برطانیہ میں مانچسٹر شہر کے ایک کونسلر کو پاکستان کا سفر کر کے شادی میں شرکت کرنے پر لیبر پارٹی نے معطل کر دیا ہے۔

یہ اقدام کونسلر آفتاب رزاق کی مبینہ تصاویر فیس بک پر سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا جس میں وہ پاکستان کے شہر کھاریاں میں ایک شادی میں شریک تھے۔

برطانیہ میں کووڈ کے موجودہ ضوابط کے تحت چھٹیوں یا دیگر تفریحی مقاصد کے لیے

52 سالہ آفتاب رزاق نے بی بی سی کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر اب تک جواب نہیں دیا ہے۔

انھیں تصاویر میں بظاہر سماجی دوری کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے اور ماسک نہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پاکستان کے کووڈ ضوابط کے تحت پہننا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مانچسٹر لیبر کے سیکریٹری کونسلر پیٹ کارنی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ‘ان معاملات کی گہرائی سے جانچ’ کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ لیبر گروپ نے تصاویر دیکھ لی ہیں مگر ‘اپنی بہترین کوششوں کے باوجود’ وہ وہالی رینج کے کونسلر سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں جنھیں جنوری میں کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے۔

پیٹ کارنی نے کہا ‘مانچسٹر کے تمام کونسلرز کو کووڈ ضوابط کی سخت پابندی کرنی ہوگی اور ہم ہر اس فرد کے خلاف اقدام کریں گے جو ایسا نہیں کرے گا۔’

مانچسٹر، آفتاب رزاق، کورونا وائرس، کھاریاں

لبرل ڈیموکریٹ اپوزیشن رہنما جان لیچ نے کہا کہ وہ اس مبینہ خلاف ورزی سے ‘انتہائی حیران’ ہیں۔

انھوں نے آفتاب رزاق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ‘مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایک کونسلر کا ہزاروں میل کا سفر کر کے ایک شادی میں شرکت کرنا اور پھر اسے فیس بک پر ڈالنے کا کیا جواز ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے انتہائی بری مثال قائم ہوتی ہے۔’

انھوں نے کہا ‘مجھے اس کی کوئی معقول وضاحت سمجھ نہیں آ رہی، اور اگر اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے تو اُنھیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔’

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.