بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں سیلاب، آنجہانی ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور آنجہانی ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے جہاں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے۔ 

دونوں ٹیمیں جب میچ کے آغاز سے قبل قومی ترانے کے لیے میدان کے وسط میں کھڑی ہوئیں تو اس وقت پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں اور اس کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستانی ٹیم سیلاب زدگان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تیار کی گئی خصوصی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.