منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا سعودی عرب کی جیت پر پیغام

پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے بھی سعودی عرب کی فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی پر پیغام جاری کیا۔ 

سوشل میڈیا پر اس پیغام میں سعودی سفارتخانے نے ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹیم کی ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی۔ 

سعودی گیزیٹ نے سوشل میڈیا پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ساتھ میں اس پیغام میں تحریر کیا گیا کہ ’آج ہماری ٹیم کے راستے سے ہٹ جاؤ۔‘

اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ’سعودی عقاب آسمان میں اونچی پرواز کرتے ہیں۔ ہیروز نے ہمیں شرف بخشا۔‘

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ورلڈکپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.