بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں سب سے مختلف چیز یہاں کی پچز ہیں، فل سالٹ

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ نے پاکستان کی پچز کو مختلف قرار دے دیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فل سالٹ کے پاکستان آنے کے اپنے تجربے اور سیریز میں میچز کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کی ویڈیو شیئر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، ایک عرصے بعد سیریز ہو رہی ہے، اس سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگ رہا ہے۔

انگلش بیٹر نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا مختلف کرکٹ ہے، بہت جلد یہاں کھیلنا سیکھنا پڑتا ہے۔

فل سالٹ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے تین سال سے یہاں آرہا ہوں، مجھے پاکستان میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تمام کھلاڑیوں کو بہت معلومات دے رکھی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان میں سب سے مختلف چیز یہاں کی پچز ہیں، ایک وقت میں ایک گیم کو لینا پڑتا ہے، آپ زیادہ لمبا نہیں سوچتے۔

فل سالٹ کا کہنا تھا کہ آپ ہر گیم میں ففٹی نہیں بناسکتے، لیکن آپ کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔

اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ایک وقت میں ایک گیم پر توجہ دیتا ہوں۔ 

انگلش بلے باز کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بیٹرز کا اہم رول ہے، کوشش کرتا ہوں اس رول کو نبھاؤں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.