اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سارے مارشل لاء بندوق کے زور پر لگے۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 12 اکتوبر ہماری آئینی اور جمہوری تاریخ کا سیاہ اور شرمناک دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندوق اور ترازو کی ملی بھگت ختم کیے بغیر آئینِ پاکستان کا تحفظ نہیں ہوسکتا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ 12 اکتوبر کے مارشل لاء سے بھی زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ نظامِ انصاف، ڈکٹیٹر کو آئین توڑنے کی سزا نہیں دے سکا۔
ان کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 6 دستور کا سب سے جابر ضابطہ ہونے کے باوجود سب سے کمزور ہو چکا جو پوری قوم کے لیے لمحہ فکر ہے۔
Comments are closed.