funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Cragsmoor New York gina valentina melissa moore hookup hotshot curvy hookup gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 536 نئے کیسز رپورٹ، 3 مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11628 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 536 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7505 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 423 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 433906 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 6159214 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک462817 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 21406 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21115 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 261 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 536 نئے کیسز میں سے 100 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی و جنوبی31-31 ، کورنگی 21، ضلع وسطی و غربی 7-7 اور ملیر سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 164، ٹھٹھہ 32، سکھر 28، نوشہرو فیروز 26، تھرپارکر 24، مٹیاری 13، ٹنڈو محمد خان 19، بدین 18، سانگھڑ 18، سجاول 17، شہید بینظیر آباد 15، عمرکوٹ 14، میرپورخاص 9، شکارپور 9، ٹنڈو الہیار 9، گھوٹکی 7، جیکب آباد 6، جامشورو 3، لاڑکانہ 2، جبکہ کشمور  اور خیرپور  سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.