بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی اُمور بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی اس حوالے سے مشاورت کرلی ہے۔

اجلاس سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی اُمور نے صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس جمعرات کی شام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لیے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس جمعرات شام 4 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعرات کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اجلاس میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.