burley bike hookup gay hookup apps nz 4 foot by 8 foot solar panel hookup 17 year old hookup bbw hookups app hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں اومی کرون کا کوئی کیس نہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔

دنیا بھر کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے تیزی سے منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے جنوبی افریقی نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کی ویکسین کی تیاری اور جانچ کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، جس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں آج کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 327 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 728 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 876 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 905 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 577 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار 585 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار 63 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 100 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.