چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دین اسلام ہمیں نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی پاسداری کا بھی درس دیتا ہے، ملک میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ دنیا کے سامنے ہے۔
اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق و امنِ عالم پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ دنیا میں اقلیتوں کا تحفظ لازمی ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے اندر بہت سارے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، ہر مذہب کی اہمیت اپنی جگہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو دیگر ممالک کی نسبت حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہی دنیا کے امن کا ضامن ہے۔
Comments are closed.