بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: مزید 392 کورونا کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 392 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 490 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 55 ہزار 639 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 822 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 8 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.