بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں جاری نہیں ہو رہی؟ اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں جاری نہیں ہو رہی؟

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی کارروائی شروع ہوئی تو ایک وکیل نے آ کر تلاوت کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.