بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید 3 فوجی افسروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا

بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان، میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ تینوں شہداء کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی، میجر سعید کی لاڑکانہ اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے شرکت کی، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت سینئرعسکری حکام نےبھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ  تینوں شہدا کی تدفین کے وقت پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.