homemade hookup hookup Illinois the hookup game download hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایمن الظواہری کی ہلاکت کے اعلان پر سعودی عرب کا خیر مقدم

سعودی عرب کی جانب سے ایمن الظواہری کی ہلاکت کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایمن الظواہری ان دہشت گردوں میں سے تھا جس نے امریکا اور سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی قیادت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری نے سعودی شہریوں سمیت ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مارا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی وژن پرامریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.