پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ مستقبل میں معاشی ترقی میں بہتری کے لیے پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان خیالات کا اظہار واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور میں 44 ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے پروجیکٹ کی تقریب میں شرکت کے موقع میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
ڈونلد بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سالہا سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ سماجی سطح پر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے 45 ملین ڈالر کافی رقم ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں کلو میٹر پر مشتمل شاہراہوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ اسکولوں کی تعمیر و مرمت یقینی بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور صحت مراکز کی تعمیر کے سلسلے میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔
Comments are closed.