پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا اور کہا کہ اس بار لاہور قلندرز فیورٹ ٹیم لگ رہی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اظہر علی نے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اب بھی کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے کھیلوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب سے کرکٹ واپس آئی ہے بہت انجوائے کر رہے ہیں، ملک میں اتنے مشکل حالات میں پاکستان سپر لیگ کا ہونا خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جاتے ہیں وہاں پی ایس ایل کی بات کی جاتی ہے، دنیا بھر کے کرکٹر پاکستانی لیگ میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
اظہر علی نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اچھے فاسٹ بولرز نظر آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے، امید ہے کہ اس بار بھی دو سے تین نئے کرکٹرز اس لیگ سے سامنے آئیں گے۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ قلندرز کے ڈیولپمنٹ پروگرام کے کھلاڑی اب تیار ہوچکے ہیں اور اب رزلٹ آنا شروع ہوگئے ہیں، لاہور قلندرز پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم لگ رہی ہے۔
Comments are closed.