وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ سے برآمدات اور درمدات میں آسانی ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 50 کروڑ بچت، کارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات دیکھے گی، پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکزبننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
Comments are closed.